پاکستان ریلوے کی کارکردگی کا پول کھل گیا

ایک سال میں پاکستان ریلوے کو تقریبا 20 ارب روپے سے زائد کا نقصان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 مارچ 2018 22:44

پاکستان ریلوے کی کارکردگی کا پول کھل گیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16مارچ 2018ء ):پاکستان ریلوے کی کارکردی کا پول کھل گیا۔ ایک سال میں پاکستان ریلوے کو تقریبا 20 ارب 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔تفصیلات کے مطابق جب سے خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے بنے ہیں ،ریلوے کی حالت قدرے بہتر ہوئی ہے۔ٹرینوں کی تعداد اور انکے شیڈول میں آنے والی بہتری کے باعث مسافروں کی جانب سے ریلوے کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے مگر تازہ ترین اطلاعات نے ریلوے کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کی جانب سے ادارے کی کارکردگی رپورٹ کی جمع کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ جولائی 2017 کے بعد سے نقصانات میں اضافہ ہوا اور اگست 2017 تک یہ خسارہ 40 کروڑ 34 لاکھ سے بڑھ کر 3 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2 ماہ بعد اکتوبر 2017 میں یہ منافع 3 ارب 41 کروڑ جبکہ دسمبر 2017 تک یہ 4 ارب 3 کروڑ تک جا پہنچا تھا جبکہ یہ خسارہ سب سے زیادہ صرف جنوری میں 3 ارب 20 کروڑ روپے دیکھا گیا۔اب تک ایک سال میں پاکستان ریلوے کو تقریبا 20 ارب 60 کروڑ روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔