پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کا معاملہ؛پاکستان نے وزیر تجارت کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 مارچ 2018 23:22

پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کا معاملہ؛پاکستان نے وزیر تجارت ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16مارچ 2018ء ):پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کے معاملہ پر پاکستان نے وزیر تجارت کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستانی سفارتی عملے کے اہلکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات پر پاکستانی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کا وزیر تجارت کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔بھارت نے پاکستانی وزیر تجارت کو19مارچ کو2روزہ کانفرنس کیلیےمدعو کیاتھا۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسی صورتحال میں وزیرتجارت کو بھارت نہیں بھجواسکتا۔یاد رہے کہ پاکستان کے سفارتی عملے کو بچوں سمیت ہراساں کئیے جانے کے واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے سفارتی تعلقات میں معمولی سی ہلچل آئی ہے۔