لاہور قلندرز کے بعد پاکستان سپر لیگ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم کا بھی فیصلہ ہوگیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 مارچ 2018 00:18

لاہور قلندرز کے بعد پاکستان سپر لیگ سے باہر ہونے والی دوسری ٹیم کا بھی ..
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16مارچ2018ء) پی ایس ایل کے آخری لیگ میچ میں کراچی کنگز نے سابق چیمپئن اسلا م آباد یو نائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی ہے ۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں اسلام آباد کی جانب سے دیئے گئے 125 رنز کے ہدف کے تعاقب میںکراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز خرم منظور اور جو ڈینلی نے کیا لیکن خرم منظور چوتھے اوور میں 15 رنز بنا کر سٹیون فن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

فہیم اشرف نے 69 کے مجموعی سکور پر جو ڈینلی کو بولڈ کر دیا جبکہ تین رنز کے اضافے کے بعد این مورگن بھی شاداب خان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہو گئے۔اس سے قبل اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز جے پی ڈومنی اور ایلکس ہیلز نے کیا تاہم چوتھے اوور میں یونائیٹڈ کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کو پہلا نقصان دوسرے اوور میں ہوا جب ڈومنی عثمان شنواری کی اندر کی جانب آتی گیند کو سمجھ نہ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

یونائیٹڈ کے اگلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی ایلکس ہیلز تھے جنہیں محمد عرفان جونیئر نے اپنی ہی گیند پر کیچ آﺅٹ کیا۔شاہد آفریدی نے نویں اوور میں مصباح الحق کو 19 کے انفرادی سکور پر بولڈ کیا تو اگلے اوور میں محمد عرفان نے 61 کے مجموعی سکور پر حسین طلعت کو کیچ آﺅٹ کرا دیا۔گیارہویں اوور میں شاہد آفریدی نے چیڈوک والٹن کو بھی بولڈ کردیا، انہوں نے 21 رنز کی اننگ کھیلی۔

آصف علی کے سوا اسلام آباد کا کوئی بھی کھلاڑی اچھا پرفارم نہ کر سکا، انہوں نے 14 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے ایک بار پھر عثمان شنواری نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، شاہد آفریدی اور محمد عرفان جونیئر کے حصے میں دو، دو وکٹیں آئیں جبکہ ایک، ایک وکٹ محمد عامر اور ٹائمل ملز کو ملی۔قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔