مقبوضہ کشمیر، سرینگر میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے سے ایک اور نوجوان کی لاش برآمد،تعداد تین ہو گئی

محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران چار مکانات بارودی مواد کے ذریعے تباہ کر دیئے ، واقعہ کے خلاف وادی میں مکمل ہڑتال

ہفتہ 17 مارچ 2018 18:52

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر کے مضافاتی علاقے بلہامہ کھنموہ میں تباہ کیے جانے والے مکانات کے ملبے سے ہفتہ کو ایک اور نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے بلہامہ کھنموہ میںجمعہ کے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران چار مکانات بارودی مواد کے ذریعے تباہ کر دیئے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مکانات کے ملبے سے راسخ نبی بٹ اور شبیر احمد نامی نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیںجبکہ ملبے سے ایک اور نوجوان کی لاش برآمدہوئی۔دریں اثنا نوجوانوں کی شہادت پر ضلع پلوامہ کے علاقوں ترال اور اونتی پورہ میں دوسرے بھی مکمل ہڑتال کی گئی ہے ۔وادی میں دکانیں، کاروباری مراکزاور دفاتر بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہا ۔ مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کا شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انکے گھروں میںتانتا بندھا رہا۔

متعلقہ عنوان :