قلعہ دیدار سنگھ میں غیرت کے نام پر نوجوان جوڑے کو قتل کر دیاگیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 21:59

قلعہ دیدار سنگھ میں غیرت کے نام پر نوجوان جوڑے کو قتل کر دیاگیا
گوجرانوالہ۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ میں غیرت کے نام پر نوجوان جوڑے کو قتل کر دیاگیا، تفصیل کے مطا بق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ عباس پورہ میں غیرت کے نام پرماموں نے فائرنگ کرکے نوجوان جوڑے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،پولیس کے مطابق بائیس سالہ امیر حمزہ اور بیس سالہ ثوبیہ نے چند دن قبل کورٹ میرج کی تھی جس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے دونوں کی باقاعدہ منگنی کی رسم ادا کی لیکن ہفتہ کے روز لڑکی کے ماموں نے امیر حمزہ اور ثو بیہ کو گھر بلایا اور فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کر دیا ، مقتول امیر حمزہ کا تعلق محلہ باغبانپورہ سے ہے، پولیس نے دونوں نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :