دبئی جانے والے غیر ملکی سیاحوں کے لیے شاندار خوشخبری

دبئی میں غیرملکی سیاحوں کے لیے مفت ٹیکسی سروس کا اعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 17 مارچ 2018 21:54

دبئی جانے والے غیر ملکی سیاحوں کے لیے شاندار خوشخبری
دبئی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17 مارچ 2018 ء):دبئی جانے والے غیر ملکی سیاحوں کے لیے شاندار خوشخبری آ گئی۔ دبئی میں غیرملکی سیاحوں کے لیے مفت ٹیکسی سروس کا اعلان کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے گزشتہ چند دہائیوں سے اپنی شناخت کو ایک سیاحتی ملک کے طور پر اجاگر کیا ہے جس کے بعد دبئی میں سیاحت اپنے عروج پر ہے۔اماراتی حکومت آنے والے غیر ملکی سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے اور ایسی ہی ایک کوشش دبئی میں 20 مارچ کو فری ٹیکسی سروس کا قیام ہے۔

(جاری ہے)

دبئی حکام نے 20 مارچ کو ’ورلڈ پیی نیس ڈے‘ کے موقع پر غیر ملکی سیاحوں کو خوش کرنے کا خصوصی پروگرام تیار کیا ہے۔ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اس دن کی مناسبت سے غیر ملکی سیاحوں کے لیے مفت ٹیکسی سروس چلانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 20 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کو ان کی منزل تک مفت ٹیکسی سروس فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر حکام کی جانب سے ایئرپورٹ پر غیرملکی سیاحوں کو میٹرو، ٹرام، بسوں اور دیگر سفری سہولیات کے کارڈز بھی تقسیم کیے جائیں گے۔