لاہور،کیمیکل سے پکے خاموش زہر قاتل پھلوں کی فروخت پر پابندی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت کیلشیم کاربائڈ لگا کرپھلو ں کو پکانے اور دیر تک محفوظ کرنے کی پابندی لگا دی کیلشیم کاربائڈ لگے پھل کینسر، پیچیدہ دماغی امراض، حافظے کی کمزوری، نیند کی کمی اور انتڑیوں کی بیماریوںکا باعث بنتی ہیں جدید ممالک کے طرزپر پنجاب میں بھی پھلوں کو پکانے کے لیے ایتھالین گیس کا استعمال کیا جائے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عوام سے گزارش ہے کہ اشیاء خوردونوش خریدتے ہوئے تمام حفاظتی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ نورالامین مینگل

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:19

لاہور،کیمیکل سے پکے خاموش زہر قاتل پھلوں کی فروخت پر پابندی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2018ء) پھلوں کو جلدی پکانے، تا دیر سٹور کرنے کے لیے ممنوعہ کیمیکلز کے استعمال کے معاملہ کے پیش نظر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فروٹ منڈیوں، فروٹ فارمز، کولڈ سٹور مالکان کو موسم گرما کے لیے بھی وارننگ جاری کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موسم گرما کے پھلوں کو پکانے اور تا دیر سٹور کرنے کے لیے صرف انسانی استعمال کے لیے محفوظ فوڈ گریڈ کیمیکلز کا استعمال کیا جائے۔

موسم گرما کے پھلوں کو کیلشیم کاربائڈ لگانے کی صورت میں تمام پھلوں کو موقع پر تلف کر دیا جائے گا۔ پھلوں کوکیلشیم کاربائڈ لگانے سے ایسی ٹائلین گیس پیدا ہوتی ہے جو کہ کینسر، پیچیدہ دماغی امراض، حافظے کی کمزوری، نیند کی کمی اور انتڑیوں کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔

(جاری ہے)

محفوظ کیمکلز کے حوالے سے صوبہ بھر کے کولڈ سٹور مالکان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی عملہ تربیت دے چکا ہے۔

جدید ممالک کی طرح پنجاب میں بھی پھلوں کو پکانے کے لیے ایتھالین گیس کا استعمال کیا جائے جو انسانی صحت کے لیے محفوظ ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ موسم سرما میں بھی کیلشیم کاربائڈ اور دیگر کیمیکلز سے جلدی پھل پکانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی تھی۔کیمیکل لگے پھل خاموش زہر قاتل ہیں، ان کی فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔عوام سے گزارش ہے کہ اشیاء خوردونوش خریدتے ہوئے تمام حفاظتی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔پھل خریدنے کے فورا بعد مت کھائیں، ایک سے دو دن بعد استعمال کیے جائیں۔پھل ہمیشہ ہلکے گرم پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد کھائے جائیں۔بہت ذیادہ پکے ہوئے پھلوں کو خریدنے سے اجتناب کریں، ایسے پھل ذیادہ کیمیکلز والے ہو سکتے ہیں۔