راجہ فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی

اتوار 18 مارچ 2018 18:00

نکیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔اس موقع پر انچارج ڈاکٹر نے وزیر اعظم کو زخمیوں کو دی جانے والی علاج معالجہ کی سہولتوں کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے تمام سٹاف کو ہدایت کی کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ان افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن زخمیوں کو پاکستان یا آزادکشمیر کے دیگر ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی ضرورت ہے انہیں سرکاری خرچ پر منتقل کیا جائے حکومت ان کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔اس موقع پر وزیر اعظم مریضوں میں گھل مل گئے اور ان کی ڈھارس بندھاتے ہوئے انہیں دھرتی کے بہادر بیٹے اور بیٹیاں قرار دیا۔مریضوں کے چہرے وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر کھل اٹھے۔

متعلقہ عنوان :