وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان کا اپوزیشن لیڈر شرقی ذوالفقار قائمخانی کے ہمراہ یوسی 20 عیسی نگری کا تفصیلی دورہ

اتوار 18 مارچ 2018 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے اپوزیشن لیڈر بلدیہ شرقی ذوالفقار قائمخانی، وائس چئیرمین یوسی 20 انور غوری کے ہمراہ یوسی 20 میں سندھ حکومت کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے برساتی نالے کا معائینہ کیا اور تعمیراتی کام کے حوالے سے معلومات حاصل کیں جبکہ عیسی نگری میں موجود دیگر بلدیاتی مسائل کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا، وائس چئیرمین عبدالرؤف خان و اپوزیشن لیڈر ذوالفقار قائمخانی نے موجود افسران کو کہا کہ عیسی نگری سے گزرنے والے نالے کی تعمیر کے کام کو جلد ازجلد مکمل کر لیا جائے تاکہ آئندہ مون سون سیزن میں شہری اس نالے کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں باہمی اشتراک عمل سے عیسی نگری کے دیگر بلدیاتی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائیگا جو مسائل فوری نوعیت کے ہیں انہیں حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے، وائس چئیرمین بلدیہ شرقی نے کہا کہ ضلع شرقی کی ہر یونین کمیٹی ہماری یونین کمیٹی ہے اور کوشاں ہیں کہ بلدیاتی خدمات کے ثمرات ہر یوسی تک پہنچیں محدود وسائل کے باوجود چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی سربراہی میں شہریوں کے مسائل دور کر رہے ہیں اس موقع پر انجنئیر شکیل احمد، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سمیت علاقہ معززین بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :