ْشہر و کینٹ ایریاز میں انسداد تجاوزات گرینڈ آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا فیصلہ
اتوار 18 مارچ 2018 18:50
(جاری ہے)
ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے چونگی نمبر بائیس میں انسداد تجاوزات کے گرینڈ آپریشن کے دوران 100سے زائد ریڑھیاں اور مجموعی طور پر 13ٹرک سامان ضبط کیا گیا ۔
مشترکہ آپریشن کی نگرانی پولیس پارٹی اور ایس پی پوٹھوہار سید علی نے چکلالہ کینٹ کے ایڈیشنل سی ای او نوید نواز اور راولپنڈی کینٹ کے ایڈیشنل سی ای او عمر معصوم کے ہمراہ کی ۔ چکلالہ کینٹ کے ایڈیشنل سی ای او نوید نواز نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ بائیس نمبر چونگی کے علاقے میں قائم تجاوزات ٹریفک روانی میں رکاوٹ کے ساتھ ساتھ سیکورٹی رسک تھیں جس پر آپریشن کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ اس طرح کے گرینڈ آپریشن چکلالہ کینٹ کے دیگر علاقوں میں بھی کیے جائیں گے اور سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کیا جائے گا ۔نوید نواز نے کہاکہ انسداد تجاوزات آپریشن مزید سخت کر دیا گیاہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔انسداد تجاوزات کے لیے کینٹ بورڈ کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چکلالہ کینٹ کے تمام بازاروں کا دورہ کر کے کارروائیاں کر رہی ہیں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ترجمان قیصر محمود نے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کو بتایاکہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ارسلان حیدر کی ہدایات پر سعدی روڈ ،کشمیر روڈ ،صدر اور دیگر علاقوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 8ٹرک سامان ضبط کیا گیاجبکہ غیر قانونی بینرز اور پوسٹرز بھی اتارے گئے ۔دریں اثناء میئر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سردار محمد نسیم خان کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلہ میں نئے آنے والے چیف آفیسر شفقت رضا نے اندرون شہر لیاقت روڈ، اقبال روڈ،بوڑھ بازار، تلواڑاں بازار، لیاقت مارکیٹ اور راجہ بازار کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں تجاوز کنندگان کے خلاف آپریشن کروایا جس میں عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے 6 ٹرک سامان ضبط کر کے میونسپل کارپوریشن کے سٹور میں جمع کروا دیا۔ذرائع نے قو،ی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ راولپنڈی ،چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز اور میونسپل کارپوریشن نے انسداد تجاوزات گرینڈ آپریشن کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کا دبائو قبول نہ کرنے کا عندیہ دیاہے ۔واضح رہے کہ شہر و کینٹ سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عباد الرحمن لودھی نے خصوصی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جن پر دونوں کنٹونمنٹ بورڈ ز اور میونسپل کارپوریشن حکام نے انسداد تجاوزات کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.