پارلیمنٹ میں اپنےارکان اسمبلی کورسی دےکربھیجیں گے،مولوی خادم رضوی

اسمبلی میں جوبھی پاکستان اور اسلام کےخلاف بولے گا،اس کی ٹانگیں وہیں باندھ دی جائیں گی۔ تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 مارچ 2018 21:10

پارلیمنٹ میں اپنےارکان اسمبلی کورسی دےکربھیجیں گے،مولوی خادم رضوی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ 2018ء) : تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے پارلیمنٹ میں اپنی جماعت کی پالیسی بیان کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپنے ارکان اسمبلی کورسی دے کربھیجیں گے، اسمبلی میں جوبھی پاکستان اور اسلام کے خلاف بولے گا،اس کی ٹانگیں وہیں باندھ دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں ہمارے جتنے بھی ایم این ایزاور ایم پی ایز جائیں گے۔ہم ان کوایک مضبوط سی رسی بھی دیں گے۔تاکہ اسمبلی میں جوبھی پاکستان اور اسلام کے خلاف بولے ۔اس کی ٹانگیں وہیں باندھ دینا۔پھر شام کوہماری گاڑی کواس کولینے جائے گی۔اس کیلئے الگ گٹر تیار کیا جائے گا۔۔ویڈیو بھی دیکھیں