Live Updates

میرے ساتھ مل کر پاکستان کی بڑی بیماریوں یعنی زرداری اور مجھے کیوں نکالا کو ختم کرنا ہے، عمران خان

ایک کو تو نکال دیا ہے ،زرداری اور شہباز شریف اب تمہاری باری ہے، مقابلہ کرنا ہے اور مقابلہ کرنا مجھے آتا ہے، لانڈھی میں خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو لانڈھی میں پی ٹی آئی کے رکنیت سازی کیمپ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو میرے ساتھ مل کر پاکستان کی بڑی بیماریوں یعنی زرداری اور مجھے کیوں نکالا کو ختم کرنا ہے۔ ہم نے ایک کو تو نکال دیا ہے ،زرداری اور شہباز شریف اب تمہاری باری ہے۔

مجھے تم سے مقابلہ کرنا ہے اور مقابلہ کرنا مجھے آتا ہے۔ میں کراچی سے الیکشن لڑوں گا ۔ عوام میرے کھلاڑی ہیں اور میں ان کا کپتان ہوں۔

(جاری ہے)

آج میں آپ کے پاس آپ کو دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں اپنی تقدیر بدلنے کی دعوت دینے آیا ہوں۔ آپ میرا ساتھ دیجئے، ہم کراچی کی قسمت تبدیل کردیں گے۔ میں آپ کے ساتھ مل کر ایک نیا پاکستان بناں گا۔ ہم سب سے پہلے کمزور طبقات یعنی مزدوروں اور کسانوں کو مضبوط بنائیں گے۔

ہم چین کی طرح پاکستان کو بھی سپر پاور بنائیں گے۔ ہم نے یہ طے کرنا ہے کہ دس کروڑ پاکستانیوں کو کس طرح پڑھانا ہے۔ یہ ایک بڑا چیلنج ہے کہ دس کروڑ غریبوں کو غربت سے کیسے نکالنا ہے۔ قوم ترقی نہیں کرسکتی جب تک مزدور کو اس کا حق نہ دیا جائے۔ یہاں پورٹ قاسم اور اسٹیل مل کے ملازمین بھی موجود ہیں۔غریب آدمی کے لیے ہم پروگرام لے کر آئیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات