پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کی برنس روڈ آمد پر مکینوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا

علاقے کی معروف شخصیات سابق مسلم لیگی رہنما شہید کونسلر محمد صابر کے خاندان اور راجپوت برادری نے پی ایس پی کی حمایت کااعلان کردیا

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے مرکزی رہنمائوں کی برنس روڈ آمد پر مکینوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

علاقے کی معروف شخصیات سابق مسلم لیگی رہنما شہید کونسلر محمد صابر کے خاندان اور راجپوت برادری نے پی ایس پی کی حمایت کااعلان کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب ، آصف حسنین، ارتضی فاروقی، ندیم راضی اور شیراز وحید نے برنس روڈ، برنس گارڈن اور سٹی ٹی او کمپائونڈ کا تفصیلی دورہ کیا، دورے کا آغاز سی ٹی او کمپائونڈ سے ہوا جہاں پی ایس پی رہنمائوں کا نوجوانان نے بڑی تعداد میں استقبال کیا، اس کے بعد قافلے کی شکل میں پی ایس پی کے رہنما پہلے برنس گارڈن پہنچے جہاں ان کی علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے ملاقاتیں ہوئیں اس کے بعد پاک سرزمین پارٹی کے رہنما برنس روڈ گئے جہاں علاقے کی معروف شخصیات و اکابرین سمیت سابق مسلم لیگی رہنما و شہید کونسلر محمد صابر کے صاحبزادوں کے ساتھ تفصیلی بیٹھک لگی، جس میں رضا ہارون اور ڈاکٹر صغیر سے بات چیت کے بعد راجپوت برادری کے اکابرین اور شہید کونسلر محمد صابر کے صاحبزادوں بلال صابر اور وسیم صابر نے پی ایس پی کی حمایت کا اعلان کردیا، دورے کہ دوران آصف حسنین نے برنس روڈ پر پی ایس پی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے کیلئے جلد یہاں پر پارٹی دفاتر اور سرگرمیوں کو بڑھانے کااعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :