بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ،ْ دوبارہ ہسپتال داخل

نوازشریف کا ٹیلیفون ،ْ خیریت دریافت کی ،ْ اہلیہ کا بیٹی اور شوہر سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

اتوار 18 مارچ 2018 21:40

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ،ْ دوبارہ ہسپتال داخل
لندن/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے باعث انہیں دوبارہ ہسپتال داخل کرا دیا گیا جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے فون کر کے اہلیہ کی خیریت دریافت کی ،ْ بیگم کلثوم نواز نے اپنے شوہر اور بیٹی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی بیگم کلثوم نواز کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں دوبارہ داخل کر لیا، اس موقع پر حسین اور حسن نواز بھی موجود تھے۔

ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے تمام ٹیسٹ دوبارہ ہوں گے۔شریف فیملی ذرائع کے مطابق ٹیسٹوں کے نتائج کے بعد ہی بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ بتایا جا سکے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب نواز شریف نے بیگم کلثوم نواز کو ٹیلی فون کیا اور اہلیہ کی خیریت دریافت کی ،ْدونوں کے درمیان ایک سے دو منٹ گفتگو ہوئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز نے اپنے خاوند نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :