ضلع بھر میں جاری اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے،چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ

اتوار 18 مارچ 2018 23:20

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء)چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ نے کہا ہے کہ بے لوث عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے۔ ضلع کونسل سیالکوٹ دیہی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یونین کونسلوں کے چیئرمین ضلع کی تمام 124دیہی یونین کونسلوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صفائی و ستھرائی کے نظام کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری رضا سبحانی ایڈووکیٹ، ملک ضیافت علی اعوان اور چوہدری جمیل اشرف بریار کی زیر نگرانی عوامی مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کئے جا رہے ہیں۔ چیئر پرسن حناء ارشد وڑائچ نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھاہ رہے ہیں جبکہ ضلع بھر میں جاری اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ضلع کونسل سیالکوٹ ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کر وا رہی ہے۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے بتدریج پورے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں ترقی کا سنہری دور جاری ہے۔ ضلع کونسل عوامی اعتماد اور توقعات پر پورا اتر رہی ہے۔