لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے والدجسٹس (ر)فضل کریم کی کتاب ''جوڈیشل ریویو آف پبلک ایکشن ''کی کتاب کے دوسرے ایڈیشن کی تقریب رونمائی

اتوار 18 مارچ 2018 23:40

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کے والدجسٹس (ر)فضل کریم کی کتاب ''جوڈیشل ریویو آف پبلک ایکشن ''کی کتاب کے دوسرے ایڈیشن کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ،تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ہال میں داخل ہونے تک سوچتا رہاکہ آخرمجھے کیوں بلایاگیا،اگر لوگوں کو بنیادی حقوق اور انصاف نہیں مل رہے تو ان کی فراہمی چیف جسٹس پاکستان کے فرائض میں شامل ہے ، اورشہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنابھی عدلیہ کی ذمہ داری ہے،لوگوں کو بنیادی حقوق نہ ملنے سے معاشرے میں خرابیاں پیدا ہو ر ہی ہیں۔

فاضل چیف جسٹس پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ سارے ججز میرے ہیرے ہیں، آپ نے جوڈیشری کودیانتداری اوربغیر غرض کے لیکرچلنا ہے،آئین کا تحفظ کرناعدلیہ کی ذمہ داری ہے، اگر لوگوں کو بنیادی حقوق اور انصاف نہیں مل رہے تو ان کی فراہمی چیف جسٹس پاکستان کے فرائض میں شامل ہے ، اورشہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرناعدلیہ کی ذمہ داری ہے،لوگوں کو بنیادی حقوق نہ ملنے سے معاشرے میں خرابیاں پیدا ہو ر ہی ہیں،المناک بات یہ ہے کہ ملک میں شرح خواندگی بہت کم ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو اپنے بنیادی حقوق کاعلم نہیں،اگر انہیں اپنے حقوق کاعلم ہو جائے تو وہ خود ہی اپنے حقوق لے لیں گے، علم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اگر انتظامیہ بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے حقوق کاتحفظ نہیں کرے گی تو وہ عدلیہ کے پاس آئیں گے،بدقسمتی سے اداروں کا حال یہ ہے کہ لوگوں کو رشوت دے کر ہی محکموں میں کام کروانا پڑتے ہیں،بلکہ ایل ڈی اے میں جائزنقشہ پاس کرانے کیلئے کچھ زیادہ ہی دینا پڑتا ہے، شہریوں کو میرٹ پر نوکریاں نہیں مل رہیںاور جن کے پاس نوکریاں ہیں انہیں بلا جواز نکال دیاجاتا ہے، لوگوں کی دادرسی عدلیہ نہیں کرے گی تو اور کون کرے گا،اگرہم لوگوں کی دادرسی کرتے ہیں تو کہتے ہیں مداخلت ہورہی ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر عدلیہ ہر صورت عوام کی دادرسی کرے گی۔

چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس (ر)فضل کریم کی عدلیہ کیلئے خدمات کوسراہا۔تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ ، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدیاورعلی ، سپریم کورٹ کے جسٹس عمرعطابندیال،جسٹس منظور احمد ملک ،جسٹس اعجازالاحسن ،جسٹس سید منصور علی شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس محمد انوارلحق ،جسٹس مامون الرشید شیخ ،جسٹس محمد فرخ عرفان خان ، جسٹس محمد قاسم خان ،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمدامیربھٹی ،جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس شاہد کریم ،جسٹس شاہد وحید،جسٹس عاطر محمود،جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس شہرام سرور چودھری،جسٹس طارق سلیم شیخ،جسٹس علی اکبرقریشی ،جسٹس اسجدجاوید گورال،رجسٹرار ہائیکورٹ بہادرعلی خان ، چیئرمین فیڈرل سروس ٹربیونل جسٹس (ر) سید زاہد حسین ، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ خلیل الرحمان خان ،سابق صدر ہائیکورٹ بار حامد خان،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل ، ظفر اقبال کلانوری ایڈووکیٹ،سرفراز حسین چیمہ سمیت دیگرسینئر وکلانے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے شرکائ سے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس (ر)ناصرہ اقبال ،بیرسٹر علی ظفر،ڈاکٹر اسامہ صدیق اور پروفیسر مارٹن لیو نے بھی اظہار خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :