نیشنل پریس کلب اسلام اور الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے اشتراک سے این پی سی ممبرز اور ان کے فیملیز کے لئے فری میڈیکل کا انعقاد،ماہرین امراض چشم نے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کا مفت معائنہ کیا،ادویات بھی فراہم کی گئیں

اتوار 18 مارچ 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء)نیشنل پریس کلب اسلام اور الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے اشتراک سے این پی سی ممبرز اور ان کے فیملیز کے لئے فری میڈیکل کا انعقاد کیا گیا، میڈیکل کیمپ میں ماہرین امراض چشم نے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کا مفت معائنہ سمیت ادویات بھی دی گیں، اتوار کے روزمعزز ممبران نیشنل پریس کلب اور ان کے اہل خانہ کے لئے این پی سی الشفا آئی کی تعاون فری میڈیکل لگایا گیا تھا، جس میں صحافیوں اور ان کی فیملیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،مفت معائنے کے بعد، مفید مشوروں سمیت ادویات بھی دی گئیں،سینئر صحافیوں میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، جہانگیر منہاس، ریاض خان سمیت پریس کلب کے ایگزیکٹیو ممبران نے بھی معائنے کرائے،صحافیوں نے پریس کلب عہدیداروں کی کاؤشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پریس کلب ہمارا دوسرا گھر ہے، صدر نیشنل پریس کلب طارق محمود چوہدری اور جنرل سیکرٹری شکیل انجم نے کہا کہ ہمارا مقصد صحافیوں کی خدمت اورسفید پوش طبقے کو بہترین سہولیا ت فراہم کرنا ہے،بحیثیت ذمہ دران یہ ہماری ذمہ دار ی بنتی ہیں کہ صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کریں، ان کا کہناتھا کہ صحافیوں کے صحت سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہماری ترجیحات کو حصہ ہے، حال ہی میں پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسس کے ساتھ معاہد ہ طے پایا گیا ہے 18گریڈ کے سرکاری آفسیرز کو جو مراعات دیئے جاتے ہیں وہی ہمارے صحافیوں بھائیوں کو بھی ملیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کوپمزکی طرف سے انٹائٹلمینٹ کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔صدر و سیکرٹری نے الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کی انتظامیہ اور عملہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کی طرف سے تعاؤن کی امید ہیں۔