مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رجب المرجب کے چاند دکھائی دینے کا اعلان کر دیا

اتوار 18 مارچ 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اتوار کو رجب المرجب 1439 ہجری کا چاند دکھائی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مرکزی اور ریجنل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا کہ رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا ہے۔ شب معراج 13 اپریل کی شب کو ہو گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا یہ اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کی عمارت میں منعقد ہوا۔

متعلقہ عنوان :