پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب: ائیر مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 11:36

پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب: ائیر مارشل مجاہد انور خان نے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مارچ۔2018ء) پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،مجاہد انورخان پاک فضائیہ کے 22ویں سربراہ ہوں گے۔پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی ، سبکدوش ہونے والے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا،جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے سبکدوش ہونے والے ایئرچیف کو سلامی پیش کی۔

اس موقع پر سبکدوش ہونےوالے ایئرچیف سہیل امان نے تقریب سے الوداعی خطاب کیا جس میں انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینامیرے لیے اعزازکی بات ہے،پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے ،دنیاکی کسی فضائیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اس طرح کاکردارادانہیں کیا جس طرح پاک فضائیہ نے ادا کیا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ملک کے مختلف علاقوں میں فلاحی منصوبے بھی جا ری ہیں۔سہیل امان کا مزید کہاکہ فضائیہ کو جدید تقاضوں کے مطابق لیس کیا جارہا ہے ‘حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔پاک فضائیہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں فلاحی منصوبے شروع کررکھے ہیں،یہ ایک مثالی ادارہ ہے اس کے ایک ایک فرد پرفخرہے۔انہوں نے کہا اتحاد اوریکجہتی میں ہی ہماری کامیابی ہے۔ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہونے والی اس پر وقار تقریب میں ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی،شاندار کیریئر کے حامل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے 22ویں سربراہ بن گئے۔
پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب: ائیر مارشل مجاہد انور خان نے ..

متعلقہ عنوان :