واٹر ڈویژن نے پبلک سیکٹر ڈویلمپنٹ پروگرام ترقیاتی منصوبوں کے لیے 204 ارب روپے طلب کرلیے
میاں محمد ندیم پیر 19 مارچ 2018 11:44
(جاری ہے)
واٹر ڈویژن نے 204 ارب روپے (19-2018) میں 201 ارب روپے 20-2019 کے دوران بچنے والی رقم کی بنیاد پر مالی سال 21-2020 میں 2 کھرب 39 ارب 50 کروڑ روپے کا تخمیہ پیش کیا ہے۔
پلاننگ کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وزارتوں اور ڈویڑن روایتی طور پر فنڈز کے لیے بڑی رقم درج کرتے ہیں جسے بعدازاں وزارت فنانس اینڈ پلاننگ اور متعلقہ وزارتیں اپنے اجلاس میں تفصیل سے منصوبوں سے بحث کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں میں توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں خطیر رقم خرچ کی گئی تاہم اب متعلقہ وزارتوں کی توجہ پانی کے شعبے پر مرکوز ہو گی لیکن حکومت کو پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبوں کے لیے درکار فنڈز زائد ہونے چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت مالی سال 18-2017 میں ڈویژن اور وزارتوں کی جانب سے 28 کھرب روپے کا تقاضہ کیا گیا جبکہ وفاقی حکومت نے صرف 10 کھرب روپے تفویض کیے۔ پلاننگ کمیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ وزیراعظم اور ان کے مشیر برائے اقتصادی امور نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ اگلے مالی سال میں پی ایس ڈی پی کے تحت کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی مفادعامہ پر مشتمل منصوبے کو صوبے اور وفاق کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے میرٹ کی بنیاد پر پاس کیا جائے گا، جس میں قومی اقتصادی کونسل سمیت وزیراعظم، گلگت بلتستان کے چیف ایگزیکٹو، آزاد کشمیر کے وزیراعظم، صوبائی وزیراعلیٰ شامل ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.