کسان پیکج کے تحت کپاس کے کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کی سبسڈی کی فراہمی کا آغاز

پیر 19 مارچ 2018 14:07

فیصل آباد۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) کسان پیکج کے تحت کپاس کی شاندار فصل کے حصول کیلئے کاٹن زون جنوبی پنجاب کے اضلاعملتان،خانیوال،لودھراں،وہاڑی،بہاولنگر،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،لیہ،مظفرگڑھ اور راجن پور کے کاشتکاروں کو کپاس کی منتخب اقسام پر کروڑوں روپے کی سبسڈی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت کا شتکاروں کو کپاس کی منتخب شدہ اقسام آئی یو بی 13،ایف ایچ142،ایف ایچ لالہ زار اور ایم این ایچ886 کے بیج پر700 روپے فی بیگ سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ اس سکیم میں شامل ہونے کیلئے متعلقہ اضلاع کے خادمِ پنجاب کسان پیکج کے تحت رجسٹرڈ کاشتکار اپنے موبائل سیCS0319CNICNumber لکھ کر 8070 پر ایس ایم ایس کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ متعلقہ اضلاع کے رہائشی ہونے کی صورت میں کاشتکاروں کو تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا۔انہوںنے بتایاکہ سکیم میں شامل ہونے کیلئے ایس ایم ایس بھیجنے کی آخری تاریخ 30مارچ مقرر کی گئی ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ یہ سبسڈی وئوچرز بیج کپاس کے تھیلے میں اگلے ماہ اپریل میں فراہم کئے جائیں گے۔انہوںنے بتایاکہ کپاس کی ان اقسام کی کاشت سے جنوبی پنجاب میں اس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ جن کاشتکاروں نے ابھی تک خادمِ پنجاب کسان پیکج کے تحت اپنی رجسٹریشن نہیں کروائی وہ اس سبسڈی سکیم میں شامل ہونے کیلئے زرعی ہیلپ لائن کے نمبرز0800-15000 یا0800-29000 پر رابطہ کرکے اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کروا سکتے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ اس سبسڈی سکیم کے نتیجے میں جنوبی پنجاب میں کپاس کے علاقوں میں منتخب شدہ اقسام کو فروغ حاصل ور اس کی پیداوار میں اضافہ کے سا تھ ساتھ اس کی کوالٹی میں بھی مزید بہتری آئے گی۔