مونگ پھلی کی کا شت کیلئے ریتلی میرا زمین موزوں ہے ، زرعی ماہرین

پیر 19 مارچ 2018 15:28

سلانوالی۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) زرعی ماہرین نے مونگ پھلی کے کا شت کاروں کو سفار ش کی ہے کہ مونگ پھلی کی کا شت کیلئے زمین کی تیاری جار ی رکھیں، مونگ پھلی کی کا شت کیلئے اچھے نکا س والی قدرتی ریتلی میرا زمین موزوں ہے، زمین کی تیاری کے وقت گہرا ہل چلائیں تا کہ او پر والی مٹی مکمل طور پر نیچے چلی جائے اور جڑ ی بوٹیاں بھی تلف ہوجائیں ، بارانی علاقوں میں مونگ پھلی کی کاشت دبائے ہو ئے وتر میں ما ر چ تا اپریل میں کرنی چاہیے، مونگ پھلی کی اقسام باری 2000، باڈر 479،گولڈن اورباری 2011کا شت کریں، شرح بیج 70کلوگرام پھلیاں یا 40کلوگرام گریاں فی ایکڑ ڈالیں تا کہ پودوں کی مطلوبہ تعداد 50 تا60 ہزا ر فی ایکڑ حاصل ہو سکے، مونگ پھلی کیلئے موزوں ترین وقت کا شت ما رچ کے آخیر ہفتہ سے لے کر اپریل کے اواخرتک ہے مونگ پھلی کے بیج کو اگا ئو کیلئے 25در جہ سینٹی گریڈ سے ز یا دہ در جہ حرارت در کا ہوتا ہے لیکن وتر کی کمی کے پیش نظر ا سے 25مارچ سے 31مئی تک کامیابی سے کا شت کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :