ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نمک کے ذرے سے بھی چھوٹا کمپیوٹرمتعارف کرائے گی

پیر 19 مارچ 2018 20:14

ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نمک کے ذرے سے بھی چھوٹا کمپیوٹرمتعارف کرائے ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نمک کے ذرے سے بھی چھوٹا کمپیوٹرمتعارف کرائے گی ۔میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق یہ مختصر ترین فون 19 مارچ کو آئی بی ایم تھنک 2018 کے نام سے منعقدہ کمپنی کی فلیگ شپ کانفرنس کے پہلے روز متعارف کروایا جائیگا۔

(جاری ہے)

آئی بی ایم کے مطابق یہ تو محض آغاز ہے، اگلے 5 برسوں میں کریپٹو گرافک اینکرز، جیسے کہ انک ڈوٹس اور نمک کے ذرے سے بھی چھوٹے کمپیوٹرز روزمرہ استعمال ہونے والی اشیاء اور ڈیوائسز میں نصب کیے جائیں گے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کمپیوٹر کب ریلیز کیا جائے گا، تاہم آئی بی ایم کے ماہرین اس کے پہلے پروٹو ٹائپ کی آزمائش میں مصروف ہیں لیکن ایک چیز تو واضح ہے کہ یہ کمپیوٹر اتنا چھوٹا ہوگا کہ اسے دیکھنے کیلئے آپ کو مائیکرو اسکوپ کی ضرورت پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :