حریت رہنمائوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے نام پر کشمیریوں کے شدید قتل کی مذمت

بھارت خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے ،سیدعلی گیلانی بھارتی لیڈر تاریخی حقائق کونظرانداز کرتے ہوئے خطے میں جنگی جنون کو ہوا دے رہے ہیں ، حریت رہنماء

پیر 19 مارچ 2018 20:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کہاہے کہ بھارتی قیادت جنوبی ایشیاء کے خطے میں موجودہ سیاسی عدم استحکام اور جنگ جیسی صورتحال کے ذمہ دار ہیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے علاقائی سالمیت کے تحفظ کے نام پر کنٹرول لائن عبور کرنے کی ہرزہ سرائی کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی لیڈر تاریخی حقائق کونظرانداز کرتے ہوئے خطے میں جنگی جنون کو ہوا دے رہے ہیں ۔

میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میںحریت فورم کی ایگزیکٹو و جنرل کونسل اور ورکنگ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وادی کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے نام پر کشمیریوں کو قتل اور ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جموںوکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبربٹ نے آج سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے جبکہ جموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختاراحمد وازہ نے پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں خونریزی بند کرانے کیلئے مسئلہ کشمیر کے تمام فریقوں کے درمیان بامعنی مذاکرات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

جموںوکشمیر اتحاد المسلمین کا ایک وفد بھارتی فوسز کی طرف سے جمعرات کو محاصرے اورتلاشی کی کاروائی کے دوران تباہ کئے گئے مکانات کے مالکان سے اظہار یکجہتی کے لیے بالہامہ گیا ۔ جموںو کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کا وفدشہیدنوجوان کے اہلخانہ اظہار یکجہتی کے لیے ترال گیا۔ سینئر حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو آج سرینگر میں تحریک حریت جموں وکشمیر کے اجلاس کے دوران پارٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

بھارتی فورسز نے آج ضلع پلوامہ کے علاقوں پانپورہ اور زینہ پورہ میں محا صرے اور تلاشی کی کاررائی شروع کی۔ آپریشن بھارتی فوج ، پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مشترکہ طورپر کیا۔ دریں اثناء لندن میں ایک سمینار کے مقررین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ کانفرنس کی صدارت برطانوی رکن پارلیمنٹ جیک بریرٹن نے کی جبکہ یورپی پارلیمنٹ میں فرنڈز آف کشمیر کی شریک چیئرمین انتھیا میکنٹائرمہمان خصوصی تھے۔ سیمینار سے برطانیہ میں قائم جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :