بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا ممتاز عالم دین پیر عتیق الرحمن کی وفات پراظہارافسوس

پیر 19 مارچ 2018 21:07

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ممتاز عالم دین, جمیعت علماء جموں کشمیر کے صدر و سابق وزیر و آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین پیر عتیق الرحمن کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دین اسلام ایک حقیقی خدمت کرنے والے اور قادنیت کے خلاف لڑنے والے مجاہد اسلام سے محروم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر عتیق الرحمن نے ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ساری زندگی جدوجہد کی۔ان کا نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ بیرون ممالک میں بھی ایک وسیع حلقہ احباب تھا۔ پیر صاحب میرے دیرینہ ساتھی تھے۔ اللہ تعالے پیر صاحب کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین اور انکے مریدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔