گنے کی کٹائی نہ ہونے ، وقت پر شوگر ملیں نہ چلنے کی وجہ سے سندھ کے کاشت کاروں کو 24 ارب کا نقصان ہوا ہے،نواب زبیر تالپور

پیر 19 مارچ 2018 21:13

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) سندھ آبادگار اتحاد کے صدر نواب زبیر تالپور نے کہا ہے کہ گنے کی کٹائی نہ ہونے اور وقت پر شوگر ملیں نہ چلنے کی وجہ سے سندھ کے کاشت کاروں کو 24 ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے‘ صوبائی حکومت نے آبادگاروں کے ساتھ جو ظلم و زیادتیاں کی ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی‘ صحافیوں نے آبادگاروں کے مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کیا ہے‘ وہ اپنی رہائش گاہ پر حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کررہے تھے نواب زبیر تالپور کا کہنا تھا کہ سندھ میں گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے لیکن خریداری مراکز اب تک قائم نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے گندم کی سرکاری قیمت 1320 روپے مقرر ہونے کے باوجود کسان تاجروں کو 1100 روپے فی من گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں نواب زبیر تالپور نے کہا کہ سندھ آبادگار اتحاد آبادگاروں کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کررہی ہے سندھ میں آبادگاروں کے ساتھ پیپلزپارٹی کی حکومت نے بے انتہاء زیادتی کی ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے نواب زبیر تالپور نے ایچ یو جے کے نومنتخب صدر حمید الرحمن‘ جنرل سیکریٹری شیراز علی ڈاہری‘ خازن عمران ملک‘ امجد اسلام‘ ناصر شیخ‘ عبدالکریم شیخ‘ حامد شیخ‘ الطاف کوٹی‘ عبدالطیف قائم خانی‘ قسیم قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :