ملتان،کاشتکاروں کو کپاس کی منتخب اقسام پر سبسڈی کی فراہمی شروع

پیر 19 مارچ 2018 22:21

ملتان ۔19مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل سے بھرپور پیداوار لینے کیلئے کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو کروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سکیم کے تحت ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور کے اضلاع کے کا شتکاروں میں کپاس کے منتخب شدہ اقسام کے بیج پر 700 روپے فی بیگ سبسڈی فراہم کی جائے گی، یہ سبسڈی صرف منتخب شدہ اقسام آئی یو بی 13-، ایف ایچ142-، ایف ایچ- لالہ زار اور ایم این ایچ886- پر دی جائے گی، ترجمان نے مزید بتایا کہ اس سکیم میں شامل ہونے کیلئے متعلقہ اضلاع کے خادمِ پنجاب کسان پیکج کے تحت رجسٹرڈ کاشتکار اپنے موبائل سے CS0319CNICNumber لکھ کر 8070 پر SMS کریں، متعلقہ اضلاع کے رہائشی ہونے کی صورت میں کاشتکاروں کو تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا، ترجمان نے کہا کہ سکیم میں شامل ہونے کیلئے ایس ایم ایس بھیجنے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2018ء ہے، یہ سبسڈی وائوچرز بیج کپاس کے تھیلے میں اپریل 2018ء کو فراہم کئے جائیں گے، ترجمان نے بتایا کہ اس سبسڈی سکیم کے نتیجے میں جنوبی پنجاب میں کپاس کے علاقوں میں منتخب شدہ اقسام کو فروغ حاصل ہوگا اور اس کی پیداوار میں اضافہ کے سا تھ ساتھ اس کی کوالٹی میں بھی بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :