ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں آل کراچی انٹر پروفیشنل میڈیکل کالج اسپورٹس کمپیٹیشن 2018-

پیر 19 مارچ 2018 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جاری رہنے والے آل کراچی انٹر پروفیشنل میڈیکل کالج اسپورٹس کمپیٹیشن میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے دس مقابلوں میں پہلی پوزیشن لے کر سرِفہرست رہی، جبکہ بحریہ یونیورسٹی نے تین ٹورنامنٹس جیت کر دوسری اسی طرح آغاخان یونیوسٹی اور ہمدرد یونورسٹی نے ایک ایک ٹورنامنٹ اپنے نام کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آل کراچی انٹر پروفیشنل میڈیکل کالج اسپورٹس کمپیٹیشن12 مارچ تا 19 مارچ تک ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں جاری رہا ، جس میں کراچی کے سترہ 17طبی تعلیمی اداروں کے 2000 طلبہ نے حصہ لیا، جبکہ مقابلوں میں فاتح پانے والوں کے لیے تقریبِ تقیسمِ انعامات جمعرات 29مارچ کوڈائو میڈیکل کے معین آڈیٹوریم میںمنعقدہوگی۔

(جاری ہے)

ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہفتہ بھر جاری رہنے والے اسپورٹس ٹورنامنٹ تھرو بال گرلز کے فائنل مقابلے میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکی ٹیم نے بقائی میڈیکل کالج کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی، اسی طرح نیٹ بال گرلز میں ڈائو یونیورسٹی کی ٹیم نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج کو ہرایا، فٹبال بوائز میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ضیاء الدین یونیورسٹی کو شکست دی، والی بال بوائز میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو ہر ا کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ کہ گرلز والی بال میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو ہرایا،باسکٹ بال بوائزمیں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم ورچوئل یونیورسٹی کی ٹیم پر حاوی رہی جبکہ باسکٹ بال گرلز میں بحریہ یونیورسٹی نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ہرایا، اسکوش بوائز میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے بقائی میڈیکل یونیورسٹی کو ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کیا جبکہ اسکوش گرلز بھی بحریہ یونیورسٹی نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فائنل مقابلے میں جیت کر اپنے نام کیا،ٹیبل ٹینس بوائز میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کا لج سے جیتا اور ٹیبل ٹینس گرلز بحریہ یونیورسٹی نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے جیت کر فتح حاصل کی ، بیٹمینٹن گرلز ٹورنامنٹ کے فائینل مقابلے میں آغا خان کی ٹیم نے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم کو ہر ا کر فتح سمیٹی جبکہ بیٹمنٹن بوائز کے فائینل مقابلے میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے آغا خان یونیورسٹی کی ٹیم کو ہراکر فتح اپنے نام کی اور کرکٹ بوائز میں ہمدرد یونیورسٹی نے بقائی میڈیکل یونیوسٹی کو ہرایا جبکہ گرلز مقابلوں میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ٹیم نے بقائی میڈیکل یونیورسٹی کی ٹیم کو ہر ا کر سبقت لی ۔

متعلقہ عنوان :