لاہور ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں انرجی ڈرنکس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا

پیر 19 مارچ 2018 22:58

لاہور ،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں انرجی ڈرنکس کے خلاف کریک ڈاؤن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں انرجی ڈرنکس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، مضر صحت انرجی ڈرنکس، گمراہ کن لیبلنگ اور اشتہارات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور شاپنگ سنٹر سے 9 ہزار انرجی ڈرنکس ہٹا دی گیئں ہیں۔ انرجی ڈرنکس میں انرجی لیول 200 سے کم ہونا چاہیے جبکہ ڈرنکس میں 300 سے زیادہ پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے یہ ہدایات بھی کی گئی تھیں کہ انرجی ڈرنکس پر لیبل اردو میں تحریر کیا جائے۔ اس وجہ سے انرجی ڈرنکس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے اور 9 ہزار انرجی ڈرنکس ہٹا دی گئی ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس سروے کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے منصوبے کے لئے 13 کروڑ روپے بھی محتص کر دیئے گئے ہیں جبکہ محکمہ خزانہ نے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ سروے مارچ میں ہی شروع کر دیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے منصوبہ پچھلے تین سال سے التوا کا شکار تھا تاہم ابھی فنڈز بھی جاری کر دئیے گے ہیں۔ منصوبے کا مقصد 2025 تک صوبے سے ہیپاٹائٹس کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :