کوئٹہ: چار سال قبل زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی سات سالہ سحر بتول مقدمہ کا فیصلہ کل سنایا جائیگا

پیر 19 مارچ 2018 22:42

کوئٹہ: چار سال قبل زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی سات سالہ سحر بتول مقدمہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 4 سال قبل زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی 7 سالہ سحر بتول کے مقدمہ کا فیصلہ کل انسداد دہشت گردی کی عدالت ٹو میں سنایا جائے گا سحر بتول کی والدہ نے اہلیان کوئٹہ سے تعاون کی اپیل کر دی کوئٹہ میں 4 سال قبل 7 سالہ سحر بتول کو اس کے ہمسایہ جنید نامی ملزم کی جانب سے درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ٹو کی عدالت میں زیر سماعت تھا جس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا دوسری جانب سحر بتول کی والدہ نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالت پورا یقین ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا تاہم اہلیان بلوچستان سے میری اپیل ہے کہ مشکل کی گھڑی میں میرے ساتھ کھڑیں ہوں تاکہ ہم سب ملکر ملزم کو کیفرکردار تک پہنچا سکیں سحر بتول میری نہیں بلکہ پورے بلوچستان کی بیٹی ہے اور مجھے امید ہے کہ پورا بلوچستان اور اپنی اس مظلوم بیٹی کو انصاف دینے کے لئے میرا ساتھ دیں گے دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سحر بتول کی والدہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سحر بتول بلوچستان کی معصوم بیٹی تھی جس کے ساتھ ہونے والا ظلم ناقابل برداشت ہے سحر بتول کے لواحقین مشکل کی گھڑی میں خود کو تنہاء نہ سمجھیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنان ان کے ہمراہ اور انصاف کے حصول کے لئے جدوجہد کریں گے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے سحر بتول کی والدہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ سحر بتول میری اور پورے بلوچستان کی بیٹی ہے مجھے پورا یقین ہے کہ عدالت سے معصوم سحر بتول کو انصاف ملے گا بلوچستان کی ہر بچہ کا تحفظ ہم اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں سحر کے ناحق خون کا قرض ضرور اترے گا ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں سحر بتول کی والدہ کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سحر بتول کو جس درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے وہ قابل مذمت ہے اور ہم پر سحر بتول کو انصاف دلانا ایک قرض ہے جس کی ادائیگی کے لئے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی ہمیں یقین ہے کہ عدالت مظلوم سحر بتول کو انصاف فراہم کرے گی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سربراہ اصغر خان اچکزئی نے سحر بتول کے ساتھ ہونے والے ظلم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ایسے سفاک انسانوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت ہے جو اپنی درندگی کے ذریعے انسانیت کو زخمی کررہے ہیں انہوں نے سحر بتول کی والدہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو تنہاء نہ سمجھیں اور عدالت سے امید برقرار رکھیں انہیں انصاف ضرور ملے گا عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان ان کے ہمراہ ہیں صوبائی وزیر تعلیم میر طاہر محمود خان نے سحر بتول کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ سحر بتول کیساتھ جو ظلم ہوا ہے اس کا ازالہ ضرور ہوگا عدالت کی جانب سے ملوث عناصر کو ضرور کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا لواحقین عدالت پر یقین رکھیں ہم لواحقین کے غم میں پہلے بھی برابر کے شریک تھے اور اب بھی ہیں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء عبیداللہ بابت نے سحر بتول کی والدہ کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ معصوم بچی کے ساتھ ہونے والے ظلم کو دل سے محسوس کرتا ہوں اور لواحقین کی تکلیف کا ہمیں احساس ہے ہمیں امید ہے کہ سحر بتول کے لواحقین کو انصاف ملے گا صوبائی وزیر بلدیات غلام دستیگر بادینی نے سحر بتول کے لواحقین کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سحر بتول ہماری بیٹی ہے جس کے ساتھ ہونے والا ظلم ناقابل برداشت ہے ہمیں پورایقین ہے کہ عدالت سحر بتول کے قتل میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا سنائے گی سحر بتول کے اہل خانہ خود کو تنہاء نہ سمجھیں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :