لاڑکانہ ایوان تجارت و صنعت کے ایگزیکیوٹو کمیٹی ممبران کا اجلاس

پیر 19 مارچ 2018 23:11

لاڑکانہ ایوان تجارت و صنعت کے ایگزیکیوٹو کمیٹی ممبران کا اجلاس
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) لاڑکانہ ایوان تجارت و صنعت کے ایگزیکیوٹو کمیٹی ممبران کا اجلاس صدر مسعود احمد شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں فیڈرل ٹیکس محتسب اعلیٰ کراچی منظور حسین، ڈائریکٹر فیڈرل ٹیکس محتسب اعلیٰ عابد محمود اور ایف بی آر لاڑکانہ ان لینڈ روینیو افسر رفیق احمد جوکھیو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تاجروں کی جانب سے ٹیکس مسائل کے متعلق افسران کو شکایتیں کی جن کی جانب سے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اجلاس میں خیر محمد شیخ، محمد علی، مہیش کمار، نول رائے، محمد اعظم شیخ، انور علی جانوری، بشیر ایم پریل شیخ، رسول بخش شیخ، سرفراز احمد، کامران خان، وسیم احمد، پون کمر، کاشف علی، لیاقت علی، بدرالدین ابڑو، مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیدارن طارق نظیر شیخ، سعید احمد، اشرف علی، اویس احمد، رمیش لال اور دیگر تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔