فوجی بجٹ میں کمی کریں گے،پیوٹن

پیر 19 مارچ 2018 23:13

فوجی بجٹ میں کمی کریں گے،پیوٹن
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ فوجی بجٹ میں کمی کریں گے۔ مجموعی طور پر چوتھی اور مسلسل دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے عسکری اخراجات میں کٹوتی کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دارالحکومت ماسکو میں پیوٹن نے کہا کہ اس سال بھی فوجی بجٹ میں کمی ہو گی اور آئندہ برس بھی بجٹ میں یہ کمی کی جائے گی۔

تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ اس مجوزہ اقدام سے ملک کی دفاعی صلاحیتیں متاثر نہیں ہوں گی۔ روسی صدر کا مذید کہنا تھا کہ وہ اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں گے اور دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات مذید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز منعقد ہونے والے روسی صدارتی انتخابات میں ولادیمیر پیوٹن کو تقریباً 77 فیصد عوامی تائید حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :