احمدی نژاد کا خامنہ ای پرایک ارب90 کروڑ ڈالر لوٹنے کا الزام

تمام رقم قومی خزانے اور شہریوں کی جیبوں سے لی گئی ہے،سابق ایرانی صدر

منگل 20 مارچ 2018 12:15

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پرقومی خزانے سے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم لوٹنے کا الزام عاید کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق احمدی نڑاد کی مقرب ویب سائیٹ نے سابق صدر کے دو طویل مکتوب شائع کیے ہیں۔ احمدی نڑاد نے ان مکتوبات میں دعویٰ کیا کہ سپریم لیڈر کی دولت کا حجم 8 لاکھ ارب تومان ہے اور امریکی ڈالر میں یہ رقم 1 ارب 90 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام رقم قومی خزانے اور شہریوں کی جیبوں سے لی گئی ہے۔ اس خطیر رقم کو ناقدین کا منہ بند کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔احمدی نڑاد کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کی ملکیت میں دو ارب ڈالر کے مساوی رقم کو ’بنیاد 15 خرداد‘ فاؤنڈیشن، بنیاد مستضعفان‘ فاؤنڈیشن، اسٹاڈ اجرائی فرمان امام‘، بنیاد تعاون سپاہ، تعاون ارچ، بسیج ملیشیا، وزارت دفاع اور کئی دوسرے اداروں کے اکاؤنٹس میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مکتوب میں سابق ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ اور مایوس ہیں۔ حکومتی کارکردگی خطرناک ہی نہیں بلکہ مایوس کن بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کے استحصال پرہم کیسے خاموش رہ سکتے ہیں۔ ریاستی ادارے بالخصوص عدلیہ اور سیکیورٹی فورسز اپنے حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنیوالوں کو بھی جیلوں میں ڈال کر انہیں کڑی سزائیں دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :