مذہبی جماعتوں پرمشتمل متحدہ مجلس عمل کو بحال کردیا گیا

ایم ایم اے کے صدرمولانا فضل الرحمن،جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ منتخب،ہرسطح پرتنظیم سازی جائےگی،آئندہ انتخاب ایم ایم اے کے پرچم تلےلڑیں گے۔سیکرٹری جنرل ایم ایم اے لیاقت بلوچ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 مارچ 2018 16:24

مذہبی جماعتوں پرمشتمل متحدہ مجلس عمل کو بحال کردیا گیا
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ 2018ء) :مذہبی جماعتوں کےسیاسی اتحاد متحدہ مجلس عمل کو بحال کردیا گیا،مولانا فضل الرحمن کومتحدہ مجلس عمل کاصدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی سیاسی جماعتوں پرمشتمل متحدہ مجلس عمل کو ایک بار پھر بحال کردیا گیا ہے۔متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اعلان آج کراچی میں کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی بحالی کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کے صدرجمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جبکہ لیاقت بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے پریس کانفرس کے دوران بتایا کہ متحدہ مجلس عمل کا مرکزی ورکرز کنونشن اپریل کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائیگا۔ انہوں نے نومنتخب صدر مولانا فضل الرحمان کی جانب سےپوری قوم کوایم ایم اے کی بحالی کی مبارک باد پیش کی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایم ایم اے کی ہر سطح پرتنظیم سازی جائے گی۔ آئندہ انتخاب ایم ایم اے کے پرچم تلےلڑیں گے۔ ہم ملک میں نئی سیاست کا آغاز کرنے جارہے ہیں، ہمیں امن اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔