وزیراعظم آزادکشمیر کیخلاف بیان بازی کرنے والے اپنی اوقات میں رہیں بھارت کو آزادکشمیر میں سرمایہ کاری نہیں کرنے دیں گے ،ْراجہ شوکت

آزادکشمیر کے عوام محب وطن ہیں ،ریاست جموں وکشمیر کے عوام کسی بھی طور پر بھارتی ایجنڈے کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے ،ْرہنما مسلم لیگ (ن)

منگل 20 مارچ 2018 20:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) آزادکشمیر کے راہنمائوں راجہ شوکت اقبال ،امداد علی طارق اور الیاس اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف بیان بازی کرنے والے اپنی اوقات میں رہیں بھارت اور اس کے خفیہ اداروں کو آزادکشمیر میں سرمایہ کاری نہیں کرنے دیں گے الحاق پاکستان ہمارا نصب العین ہے حکومت کی وجہ سے خاموش ہیں ورنہ اچھل کود کرنے والے عناصر کی زبانیں بند کرنا جانتے ہیں آزادکشمیر کے عوام محب وطن ہیں ریاست جموں وکشمیر کے عوام کسی بھی طور پر بھارتی ایجنڈے کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے اور نہ کسی کو اجازت دیں گے کہ وہ بیس کیمپ میں دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل کرے میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر انتہائی حساس خطہ ہے یہاں امن و امان کی صورتحال ہمیشہ مثالی رہی ہے لیکن کچھ عناصر اس امن و امان کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور ہمیشہ سے سازشوں میں مصروف رہے انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر مارچ کی آڑ میں کچھ عناصر کے در پردہ مقاصد تھے اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ ایک مخصوص گروہ مارچ کے درپردہ احتجاج کو ہندوستانی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا ایسے عناصر کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہونے دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کو متنبہہ کرتے ہیں کہ وہ راہ راست پر آ جائیں ان عناصر نے اگر اچھل کود بند نہ کی تو پھر اٹھیں سبق سکھائیں گے لیگی کارکن وطن دشمن عناصر کی زبانیں بند کرنا جانتے ہیں لیکن ن لیگ کی حکومت کی وجہ سے چپ ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی اکثریت الحاق پاکستان کی داعی ہے مقبوضہ کشمیر میںعوام شہدا کو پاکستانی پرچموں میں دفنا رہے ہیں بھارت اور اس کے خفیہ اداروں کو کشمیریوں کا یہ جذبہ ہضم نہیں ہو رہا اس لیے وہ آزاد کشمیر کے اندر اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے سرمایہ کاری کر رہا ہے اور خطہ میں نظریاتی تخریب کاری پھیلانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہا ہے لیکن بھارت کے مذموم مقاصد کو نظریہ الحاق پاکستان کے داعی عوام ناکام بنائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :