قائمقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کی ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کی سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد

منگل 20 مارچ 2018 20:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) قائمقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاک فضائیہ کی سربراہی سنبھالنے پر اپنی اور ریاست جموں و کشمیر کے عوام کی جانب سے دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان توقعات کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف پاک فضائیہ کو مزید فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے بلکہ مُلکی سرحدوں کے دفاع، دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی سطح پر پاک فضائیہ کے گراف کو مزید بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

قائمقام سپیکر اسمبلی نے کہا کہ ہمیں پاک فضائیہ پر ناز ہے ۔ اس نے ہمیشہ اعلیٰ کارہائے نمایاں سرانجام دیئے۔