باغ ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے علاقہ پاکستان سے مختلف غیر معروف ملزاور مضر صحت آٹا ضلع ہذا میں فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی

منگل 20 مارچ 2018 20:28

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ سردارمحمد وحیدنے ضلع ہذا میںعلاقہ پاکستان سے مختلف غیر معروف ملزاور مضر صحت آٹا ضلع ہذا میں فروخت کرنے پر 144ض ف کے تحت پابندی عائد کردی ہے ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس باغ سے جاری ہونے والے پریس ہینڈنوٹ کے مطابق ضلع ہذا میں علاقہ پاکستان سے مختلف غیر معروف ملز اورمضر صحت آٹا ضلع ہذا میںترسیل ہورہاہے ۔

جن میں رحمت ملز HRK/15 ، یونائینڈملز001،چوہدری ملز 002،العمران فلورملز004،سرور فلور ملز005۔ان ملز کے آٹا سے عوام الناس میں بیماریاں پیدا ہورہی ہیں ۔عوامی شکایات پر ایسی ملز کے آٹا پر پابندی عائد کی گئی تھی۔بعد ازاں بعض ملز سے پابندی اٹھا ئی گئی تھی ۔چند ملزکے آٹا کے نمونہ جات حاصل کیے جاکر لبیارٹری کوارسال کیے گئے لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق ان ملز کے نمونہ جات کومضر صحت قرار دیاگیاہے جوکہ معیارکو پورا نہیں کرتا ۔

(جاری ہے)

لہذا زیردفعہ 144ض ف کو بروئے کار لاتے ہوئے حکم دیتا ہوں کہ ۔جن میں رحمت ملز HRK/15 ، یونائینڈملز001،چوہدری ملز 002،العمران فلورملز004،سرور فلور ملز005ضلع باغ میں آٹا کی ترسیل وفروخت نہ کریں گے ۔حکم ہذ اکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی زیردفعہ APC188عمل میں لائی جائے گی ۔حکم ہذا تاریخ اجرائیگی سے دوماہ تک نافذعمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :