مظفرآباد،مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مالوں کی پکڑ دھکڑ کیخلاف ایل او سی ٹریڈرز کا احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری

مقبوضہ کشمیر سے آنے والے ٹرکوں کو پاکستانی منڈیوں تک فوری رسائی دی جائے،چوہدری لطیف اکبر

منگل 20 مارچ 2018 22:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) کسٹم اسلام آباد کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مالوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف ایل او سی ٹریڈرز کا دارالحکومت مظفرآباد کے بنک روڈ پر احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر،مرکزی انجمن تاجران کے صدر شوکت نواز میر اظہار یکجہتی جبکہ ڈائریکٹر جنرل ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی بریگیڈیر(ر)طاہر حمید ملک،ڈائریکٹر ٹاٹا کرنل شاہد مسائل و مطالبات سننے تاجروں کے احتجاجی کیمپ پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بھی چکوٹھی اور تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کے ایل او سی ٹریڈرز کا سردار قضیم ،بشارت نوری ،راشد میر،شاہد بٹ وحید انور،تنویر ترالی ،انجم زمان تنویر قریشی اور دیگر کی قیادت میں اسلام آباد کسٹم کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری رہا پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر دیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ ایل او سی ٹریڈرز کے دھرنے میں پہنچ گئے ایل او سی ٹریڈرز کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کسٹم کوہالہ اور آزاد پتن کو انٹرنیشنل بارڈر بنانے سے گریز کرے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے ٹرکوں کو پاکستانی منڈیوں تک فوری رسائی دی جائے اس تجارت کو سابق صدر آصف علی زرداری کے دور حکومت میں شروع کرنے کا مقصد منقسم کشمیر کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانا تھا بد قسمتی سے ن لیگ کی موجودہ حکومت نے انٹرا کشمیر تجارت اور تاجروں کے لیے طرح طرح کے مسائل کھڑے کیے ہوئے ہیں اور تجارت کو بند کرنے کی سازش کی جارہی ہے پیپلز پارٹی کسی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی وزیراعظم آذادکشمیر وفاقی حکومت کے سامنے یہ مسئلہ اٹھائیں اور اسے فوری حل کروائیں پیپلز پارٹی اس اہم مسئلے کے حل کے لیے قومی اسمبلی اور سینٹ میں آواز اٹھائے گی مرکزی انجمن تاجران کے صدر شوکت نواز میر بھی احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئے ایل اوسی ٹریڈرز سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی بریگیڈیر طاہر حمید ملک اور ڈائریکٹر ٹا ٹا کرنل(ر)محمد شاہد نے بھی احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اس موقعہ پر انھوں نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاٹا اس مسئلے کے حل کے لیے مکمل کوشش کر رہا ہے انشاء اللہ بہت جلد کسٹم پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مالوں کی پکڑ دھکڑ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا جائے گا اس موقعہ پر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ کسٹم اسلام آباد کا ظلم نا قابل برداشت ہو چکا ہے جب تک ایل او سی ٹریڈرز کو پاکستانی منڈیوں تک رسائی نہیں دی جاتی اس وقت تک چین سے نہیں رہیں گے

متعلقہ عنوان :