جی سی یونیورسٹی میں مینٹل ہیلتھ ویک کی تقریبات کا آغاز

منگل 20 مارچ 2018 23:22

لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء)انسانی نفسیات میں مذہب اور ثقافت کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ نفسیات اور ڈاکٹر اجمل سائیکالوجی سوسائٹی کے زیرِ اہتمام مینٹل ہیلتھ ویک تقریبات کا آغاز،پہلے روز پوسٹر نمائش کا انعقاد۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے تقریبات کا افتتاح کیا، اس موقع پر پروفیسر سلام چیئر ڈاکٹر جی مرتضیٰ اور جی سی یو شعبہ سائیکالوجی کی صدرڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

آگاہی واک،سیمیناراور انٹر یونیورسٹی پرفارمنگ آرٹ فیسٹیول بھی جی سی یو مینٹل ہیلتھ ویک کی تقریبات کا حصہ ہیں۔پوسٹر مقابلوں میں گزشتہ روز یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب،کامسیٹ لاہور،ریفاء یونیورسٹی لاہوراور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سمیت9یونیورسٹیوں کی شعبہ سائیکالوجی کی طالبات نے اپنے فن پارے نمائش کے لیئے پیش کیئے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ برداشت ، درگزر اوررواداری جیسی مثبت صفات ہی ہمیں ہر قسم کے ذہنی دبائو سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔