سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ازبکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات،

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی استعداد کار سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا،تہمینہ جنجوعہ

منگل 20 مارچ 2018 23:40

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ازبکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات،
اسلام آباد۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ازبکستان کے سابق نائب وزیراعظم اور موجودہ ازبک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین اکرام آدم الہام کی قیادت میں ازبکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ازبک چیمبر کے چیئرمین نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی رکنیت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے گا۔

ازبک وفد نے مختلف شعببوں بالخصوص فارما توانائی اور لیدر مصنوعات کے شعبوںمیں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا، ازبک وفد نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے کیونکہ دونوں ممالک مشترکہ ثقافت، مذہب اور سماجی بندھنوں میں صدیوں سے بندھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ نے ازبکستان کی آزادی کے بعد سے لے کر اب تک دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات پر روشنی ڈالی اور پاکستان کی طرف سے مختلف شعبوں بالخصوص توانائی، زراعت، مواصلات اور انسانی وسائل کی ترقی میں ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہارکیا۔

انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے حصول میں حمایت پر ازبکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی استعداد کار سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے تاشقند اور لاہور کے درمیان پروازوں کی بحالی پر ازبکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے اقتصادی تعاون، سیاحت اور عوام کے درمیان رابطوں میں فروغ ملے گا، ازبک وفد نے یوم پاکستان کی پریڈ میں شرکت کا موقع دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :