نواز شریف ،چوہدری نثار کیخلاف کیوں ہوگئے تھے، ن لیگی رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا

چوہدری نثار پیپلز پارٹی کی کرپشن کے کیسسز کھولنا چاہتے تھے لیکن نواز شریف نے انہیں روک دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 مارچ 2018 23:17

نواز شریف ،چوہدری نثار کیخلاف کیوں ہوگئے تھے، ن لیگی رہنما نے بھانڈا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) نواز شریف ،چوہدری نثار کیخلاف کیوں ہوگئے تھے، ن لیگی رکن اسمبلی نے بھانڈا پھوڑ دیا۔چوہدری نثار پیپلز پارٹی کی کرپشن کے کیسسز کھولنا چاہتے تھے لیکن نواز شریف نے انہیں روک دیا ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما اور سابق رکن وزیر داخلہ ایک عرصے سے مسلم لیگ ن سے کھنچے کھنچے نظر آرہے تھے۔

(جاری ہے)

اس ناراضگی کی سیاسی تجزیہ نگاروں کی جانب سے بہت سی تاویلیں پیش کی گئیں لیکن نواز شریف ،چوہدری نثار کیخلاف کیوں ہوگئے تھے، ن لیگیرہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رمیش کمار نے نجی ٹی وی میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ چوھدری نثار پیپلز پارٹی کے خلاف کرپشن کے کیسسز کھولنا چاہ رہے تھے تاہم نواز شریف نے انکو منع کردیا۔اسی لیے پیپلز پارٹی بھی چوہدری نثار سے خائف رہتی ہے۔رمیش کمار کا کہنا تھا کہ اس بات پر چوہدری نثار نواز شریف سے ناراض ہوئے تھے۔انکا مزید کیا کہنا تھا ویڈیو ملاحظہ کریں۔

متعلقہ عنوان :