چوہدری نثار نے نواز شریف کو فرعون نہیں کہا بلکہ؟معروف اینکر نے وضاحت کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 مارچ 2018 11:31

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پہلے میری بات سنتے تھے۔لیکن پچھلے چار سالوں میں جب بھی میں نے ان سے کوئی تلخ بات کی تو مجھے ان کے چہرے پر فرعون نظر آیا۔

(جاری ہے)

انٹر ویو لینے والے صحافی کامران شاہد نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ہم سب نے یہی سمجھا کہ چوہدری نثار اس فرعون کی بات کر رہے ہیں جو بہت ظالم اور مغرور تھا۔تا ہم چوہدری نثار کا مطلب وہ فرعون نہیں تھا بلکہ انہوں نے انگریزی کا ایک لفظ (ٖFROWN) بولا تھا۔جس کا مطلب تیوری چڑھانا یا چہرے پر ناگواری ظاہر کرنا ہے۔کامران شاہد نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔

متعلقہ عنوان :