چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار ( کل) لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

بدھ 21 مارچ 2018 17:53

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار ( کل) لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی ..
لاہور۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار (کل) جمعرات کو لاہور رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے، اس مقصد کیلئے ترمیمی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ لاہور رجسٹری میں مقدمات پر سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ کے روبرو لاہور میں سابق وزیر خزانہ اور نومنتخب سینیٹر اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے سامنے پارک کی جگہ پر سڑک بنانے کی خلاف معاملے کی سماعت ہو گی۔ اس کے علاوہ فل بنچ کے رو بروجعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے مدثر کے از خود نوٹس اور سندھ پولیس میں پولیس افسران کی آئوٹ آف ٹرن پروموشن کے معاملات پر سماعت ہوگی ۔