راناآفتاب احمد خاں وا پسی کے لیے تیار، معاملات طے پا گئے

اگلے ہفتے پیپلز پارٹی کے چیئر میں بلاول بھٹوزرداری کی لاہور آمد کے موقع پر اعلان متوقع

بدھ 21 مارچ 2018 18:53

راناآفتاب احمد خاں وا پسی کے لیے تیار، معاملات طے پا گئے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی کے سا بق صدر پنجاب پی ٹی آئی میں شا مل ہو نے والے راناآفتاب احمد خاں وا پسی کے لیے تیار ،معاملات طے پا گئے اگلے ہفتے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزرداری کی لاہور آمد کے موقع پر اعلان متوقع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ پیپلز پارٹی کے سا بق صدر پنجاب رانا آفتاب احمد خاں نے واپس پیپلز پارٹی میں جا نے کا فیصلہ کر لیا ہے ضلعی صدر پی پی پی سعید اقبال ایڈووکیٹ نے قمرالزماں کا ئرہ کو راضی کر نے میں اہم کردار ادا کیا ذرائع کے مطا بق صو با ئی وزیر قانون پنجاب را نا ثناء ا للہ خان این اے 107سے ن لیگ کے متوقع امیدوار ہیں پیپلز پارٹی نے رانا برادری کا ووٹ تقسیم کر نے کے لیے سا بق صو با ئی پنجاب صدررانا آفتاب احمد خاں کو پیپلز پارٹی میں شا مل کر نے کے لیے منتیں کیںذرائع نے بتا یا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے کے آخر میں لا ہور آ رہے ہیں انکی آمد پر رانا آفتاب احمد خاں پا کستان تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر یں گے اس سلسلہ میں تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :