بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری،سردی میں اضافہ

بارش اور برف باری کے بعد سردی پھر لوٹ آئی‘وادی زیارت میں 4انچ اور پہاڑوں پر 5انچ تک برف باری

بدھ 21 مارچ 2018 19:03

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری،سردی میں اضافہ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ،وادی زیارت میں 4انچ اور پہاڑوں پر 5انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

چمن،ژوب اور گردونواح میں رات سیبارش کا سلسلہ وقفیوقفے سے جاری ہے،کوہ سلیمان،میختر، فورٹ منرو کے پہاڑوں پر بھی بارش اور ڑالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔کوڑک ٹاپ، توبہ اچکزئی، شیلاباغ اورقلعہ عبداللہ میں بھی بارش کاسلسلہ جاری ہے جبکہ گلستان،بوستان ،پشین، خانوزئی، توبہ کاکڑی میں بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے برساتی ندیوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے۔