کارکنوں اور عوام کی محبت میرا قیمتی اثاثہ ہے، میں آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں

سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی کارکنوں سے ملاقات‘ کارکنوں کے ’’وٹ کو تقدس دو‘‘ کے نعرے

بدھ 21 مارچ 2018 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کارکنوں اور عوام کی محبت میرا قیمتی اثاثہ ہے، میں آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں، چوہدری منیر کی رہائشگاہ کے باہر موجود کارکنوں سے نواز شریف نے ملاقات کی، کارکنوں نے ووٹ کو تقدس دو کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نواز شریف اور مریم نواز پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد مری روانہ ہو گئے، چوہدری منیر کی رہائش گاہ کے باہر نواز شریف نے گاڑی روک کر کچھ دیر کیلئے کارکنوں سے بات چیت کی، انہوں نے خاتون کارکن اور بزرگ سے ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، میرا آپ سب کو پیار بھرا سلام، کارکنوں اور عوام کی محبت میرا قیمتی اثاثہ ہے، کارکن نواز شریف کو اپنے بیچ موجود دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئے اور ان کے حق میں نعرے بازی کی، کارکنوں نے ووٹ کو تقدس دو کے نعرے بھی لگائے۔