کراچی ،جامعہ اردو میں ’’پانی کا عالمی دن‘‘کے موضوع پرسیمینار کل ہوگا

بدھ 21 مارچ 2018 20:32

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی،شعبہ ارضیات کے تحت ’’پانی کا عالمی دن‘‘کے موضوع پر (کل) جمعرات کو صبح10 بجے ڈاکٹر عبدالقدیرآڈیٹوریم گلشن اقبال کیمپس میںسیمینارکا اہتمام کیا جارہا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تبدیلی آب و ہوااورساحلی ترقی، سندھ محمد علی ملکانی ہوں گے جبکہ صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین کریں گے۔

(جاری ہے)

دیگر مقررین میں شعبہ ارضیات کی چیئرپرسن سیما ناز صدیقی،پروفیسر ڈاکٹر وقار حسین، سہیل انجم،مشیر تحقیقات CWIT لاہورڈاکٹر محمود احمد ،پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی، ڈاکٹر مرزا نصیر احمد، جامعہ کراچی کے ڈاکٹر عامر عالمگیر اور ڈاکٹر عدنان حسین شامل ہیں۔سیکریٹری ماحولیات سندھ کی زیر سرپرستی پینل ڈسکشن میں عرفان عباسی ، جناب غلام محمد قاضی، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈاکٹر محمود احمد ، سید باسر حسن اور شاہد اشرف بھی شرکت کریں گے۔سیمینار سے قبل آگہی واک بھی کی جائے گی۔ واک کا آغاز ایڈمن بلاک سے صبح 9 بجے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :