جامعہ اردو: ایل ایل ایم سال آخر امتحانات، طلبہ و طالبات کو مقالہ جات شعبہ قانون میں جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 21 مارچ 2018 20:32

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایل ایل ایم سال آخر امتحانات 2017ء طلبہ وطالبات مورخہ 26 مارچ 2018 ء سے 25 اپریل2018 ء تک اپنے مقالہ جات کی تکمیل کر کے دفتر شعبہ قانون میں جمع کروائیں تاکہ زبانی امتحانان (Viva-Voce ) میں آپ کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ریگولر طلبہ وطالبات کی فیس 10,000/= جبکہ Viva-Voce میں نا کام طلبہ وطالبات کی فیس 6,000/= ہے۔(Viva-Voce ) اور) Thesis ) میں نا کام طلبہ وطالبات کی فیس 10,000/= ہے۔