راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت آزاد کشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس، 1 ارب 4 کروڑ سے زائد لاگت کے پانچ منصوبوں کی منظوری دیدی گئی

بدھ 21 مارچ 2018 20:39

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء)آزادجموں وکشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 1ارب 4کروڑ 44لاکھ 53ہزار روپے کے پانچ منصوبوں کی منظوری دے دی ہے کابینہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منگ ضلع سدھنوتی کی تعمیرمالیتی16کروڑ 78لاکھ ،واٹر سپلائی سکیم تھوراڑ ڈسٹرکٹ پونچھ مالیتی 18کروڑ 49لاکھ 53ہزار ،میرپور شہر میں25کلومیٹر سڑکوں کی اپ گریڈیشن ،کشادگی و پختگی مالیتی 22کروڑ 94لاکھ 94ہزار ،15کلومیٹر تراڑکھل بلوچ روڈ کی اپ گریڈیشن اور ری کنڈیشنگ مالیتی 31کروڑ 66لاکھ 37ہزار،5کلومیٹر رابطہ سڑک چھوٹا گلہ تا یونیورسٹی آف پونچھ مالیتی 14کروڑ 53لاکھ 93ہزار کے منصوبے منظور کیئے گئے ہیں ۔

آزادکشمیر کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی کااجلاس زیر صدارت وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،وزیر قانون راجہ نثار احمد خان ،وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ،وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی ،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی ،وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس ،وزیر جنگلات سردار میر اکبر ،وزیر خوراک سید شوکت شاہ ،وزیر ٹرانسپورٹ ناصر ڈار،وزیر سپورٹس و امور منگلا ڈیم چوہدری محمد سعید ،وزیر مال سردار فارروق سکندرجبکہ چیئرمین معائینہ و عملدرآمد کمیشن کرنل ریٹائرڈ وقاراحمد نور ،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ،سیکرٹری مالیات ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں 1ارب 4کروڑ روپے کے منصوبہ جات کی منظوری دی گئی یاد رہے کہ آزادکشمیر کابینہ کی ترقیاتی کمیٹی کا یہ ساتواں اجلاس تھا اور اس سال تسلسل کے ساتھ فورمز کے اجلاس منعقد ہو تے رہے ہیں اجلاس میں 1172ملین روپے کے 6منصوبہ جات پیش کیے گئے جن میں 1044.4531ارب 4کروڑ 44لاکھ 53ہزار روپے کے 5منصوبہ جات جن میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منگ ضلع سدھنوتی ،واٹر سپلائی سکیم تھوراڑ راولاکوٹ میرپور شہر کی 25کلومیٹر سڑکوں کی بہتری کشادگی ،پختگی ،تراڑکھل بلوچ ڈسٹرکٹ کی اپ گریڈیشن ،یونیورسٹی آف پونچھ چھوٹاگلہ سڑک کی تعمیر کے منصوبہ جات کی منظوری دیدی گئی ہے یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے آزادکشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کے مالیاتی اختیارات میں اضافے کے بعد کابینہ ترقیاتی کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس تھا وفاقی حکومت نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی تحریک پر آزادکشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی کا منصوبوں کی منظوری کا اختیار 40کروڑ روپے سے بڑھا کر 1ارب روپے کر دیا ہے ۔