بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے ، اسے ترقی یافتہ صوبہ بنائینگے،لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

ہمارا مقصد بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر کرنا ہے، یوتھ کواس قابل بنانا ہوگا وہ صوبے کو آگے لے جانے میں پیش پیش ہو، کمانڈر سدرن کمانڈ کا تقریب سے خطاب

بدھ 21 مارچ 2018 20:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے ، اسے ترقی یافتہ صوبہ بنائینگے۔ بدھ کو بولان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بلوچستان کو ترقی یافتہ صوبہ بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوتھ کواس قابل بنانا ہوگا کہ وہ صوبے کو آگے لے جانے میں پیش پیش ہو۔ انہوں نے کہا کہ جتنی کوتاہیاں تاریخ میں ہوئی ہیں، ان کو مدنظر رکھ کر پروگرام بنایا گیا ہے یہ ہماری ذمے داری ہے اوراسے ہم نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے ہماری مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :